Native World News

افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے  کیلئے بڑا خطرہ

افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے  کیلئے بڑا خطرہ

افغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں

افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے  کیلئےبڑا خطرہ ہے۔

عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ افغانستان میں علاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح  ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

افغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین کو کم  بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817456/taliban-in-afghanistan-government-2817456

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.