Native World News

کراچی میں آج اور کل پھوار اور بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج اور کل پھوار اور بوندا باندی کا امکان

آئندہ چند روزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں آج اورکل معمول سے تیزہوائیں چلنے اور صبح کے وقت پھوار، بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کےمطابق منگل اوربدھ کو شہر کا مطلع جذوی ابرآلود اورگرم ومرطوب رہنے کےساتھ تیزہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران صبح کے وقت شہرمیں پھواراور بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ چند روزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 16جون سے20 جون کےدرمیان ملک کےبالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی نظام کے زیر اثر بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بےنظیرآباد میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چل سکتی ہے جبکہ کراچی میں مذکورہ دورانیے میں گرد آلود ہواؤں کےعلاوہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817668/drizzling-expected-in-karachi-next-2-days-2817668

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.