Native World News

طویل عرصے بعد بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان واپسی کا امکان

طویل عرصے بعد بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان واپسی کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم اگست میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں روانگی سے قبل کوریا کے ساتھ سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے کوریا کو 4 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان مدعو کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ سیریز کے لیے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں سیریز پاکستان میں کھیلی جائے۔

محی الدین وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی بات چیت جاری ہے جس کے بعد سیریز کے لیے شہروں کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوریا کا دورہ طے ہوگیا تو بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان کی سرزمین پر واپسی سے ایک نئے سفر کی شروعات ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 15 سے 30 اگست تک ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں روانگی سے قبل کوریا کے ساتھ 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 12ویں اور کوریا 20ویں نمبر پر ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813202/international-hockey-likely-to-return-to-pakistan-after-a-long-time-2813202

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.