پولیس کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ دونوں رائڈرز پنکی گینگ کے لئیے کام کرتے تھے
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات کے مقدمے میں ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نعیم اختر کی عدالت کے روبرو منزیاف کے مقدمے میں پولیس نے 2 گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔
پولیس نے 3 پیکٹ سربمہر منشیات بھی عدالت میں پیش کیں۔ ملزمان میں عاقب اور غلام عباس شامل ہیں۔ مقدمے میں انمول عرف پنکی کو مفرور ظاہر کیا۔
عدالت نے استفسار کیا انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیوں نہیں ڈالی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ کی گرفتاری ابھی اس مقدمے میں نہیں ڈالی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی دونوں ملزمان عاقب اور غلام عباس کا سی آر او کرایا جائے، ملزمہ کی گرفتاری اجازت لے کر ڈالی جائے۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ دونوں رائڈرز پنکی گینگ کے لئیے کام کرتے تھے۔ رائیڈر عاقب اور غلام مصطفیٰ آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ہیں۔ دونوں ملزمان کو بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.