Native World News

نابینا بہن بھائی کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا ڈی جی کے ڈی اے کو مہنگا پڑ گیا

نابینا بہن بھائی کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا ڈی جی کے ڈی اے کو مہنگا پڑ گیا

صائمہ اور مجتبیٰ کنٹریکٹ پر تعینات ہوئے تھے اور دونوں نے 2 سے 3 سال تک وہاں کام کیا، وکیل کے دلائل

نابینا بہن بھائی کو ملازمت میں مستقل کرنے کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا ڈی جی کے ڈی اے کو مہنگا پڑ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کے ڈی اے کی جانب سے بینائی سے محروم بہن بھائی کو ملازمت نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے احکامات پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے معذور کوٹہ پر دونوں بہن بھائی کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار صائمہ اور مجتبیٰ کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہوئے تھے اور دونوں نے 2 سے 3 سال تک وہاں کام کیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق معذور کوٹہ کے تحت دونوں کو مستقل کیا جانا تھا، تاہم کے ڈی اے نے دونوں کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813536/dg-kdas-failure-to-comply-with-court-order-to-make-blind-sibling-permanent-cost-it-dearly-2813536

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.