یونس خان کہتے ہیں کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، یونس خان کہتے ہیں کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔
بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھےکسی بھی شعبہ میں پاکستان ٹیم کیلئےذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا، خدمات انجام دے کر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔
دریں اثنا یونس خان نے24 ایکٹر پر محیط اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا،ٹاؤن ناظم کریم آسکانی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کا انتظام کیا جائے گا،کرکٹ کے لیے نیٹ پریکٹس ایریا بھی بنایا گیا ہے۔
اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی فٹبال کے ساتھ انڈورگیمز کے لیے کورٹس بنائے جارہے ہیں، ٹاؤن ناظم کریم آسکانی کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کو جدید اسٹیڈیم کا تحفہ دینے پر چئیرمین بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.