Native World News

معاہدے کے تیل کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹس پر مثبت اثرات خوش آئند ہیں، ٹرمپ

معاہدے کے تیل کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹس پر مثبت اثرات خوش آئند ہیں، ٹرمپ

امریکا امن کے لیے پرعزم ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے فوراً بعد مشرق وسطیٰ میں تمام محاذوں پرمکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر نئے معاہدے کے تناظر میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے اور ہم مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذاکرات کو خوبصورتی سے  برقرار رکھیں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک کے اوپر جانے سمیت جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوش آئیند ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818222/trump-says-he-expects-complete-ceasefire-on-all-fronts-in-mideast-2818222

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.