Native World News

آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ایپل کی جانب سے اس نئے سافٹ ویئر کی لانچ جون میں منعقد ہونے والی ورلڈ وائٹ ڈیویلپرز کانفرنس میں متوقع ہے

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔

بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ اور دیگر رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت کے نئے ٹولز اور کیمرا کو کسٹمائز کرنے کا آپشن شامل ہوگا۔

ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں آئی او ایس 26 اپ ڈیٹ میں لیکوئڈ گلاس متعارف کرانے کے ایک برس بعد لائی جا رہی ہیں۔

کمپنی آئی او ایس 27 کے لیے اے آئی اپ ڈیٹس اور پرفارمنس اور دیگر معاملات میں بہتری پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔

ایپل کی جانب سے اس نئے سافٹ ویئر کی لانچ جون میں منعقد ہونے والی ورلڈ وائٹ ڈیویلپرز کانفرنس میں متوقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813255/apple-iphone-ios-2813255

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.