ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا
منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ گزشتہ شب ملزمہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی ہے اور وکیل نے اسے جیل بھیجنے کی استدعا کے لیے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کی جانب سے میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا ہے۔ وکیل کی جانب سے یہ وکالت نامہ بغدادی اور درخشاں تھانوں میں درج 2 مقدمات میں جمع کرایا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق عدالت سے ملزمہ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔ وکیل نے بتایا کہ میری موکل کی طبیعت ناساز ہے، رات میں بھی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔
واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں پیش کیا جانا ہے، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں پولیس حکام کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جبکہ کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی عدالت کے روبرو جمع کرائی جائے گی۔
پنکی کیس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف
فیصل واوڈا پنکی کو تمغہ دیے جانے کے منتظر، شاعری بھی کر ڈالی
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن
پولیس کی جانب سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کو بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے، درخشاں تھانے میں درج منشیات کے مقدمے جبکہ گارڈن تھانے میں درج منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں پیش کیا جائے گا۔
دریں اثنا انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے سچل تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اُدھر لاہور میں بھی منشیات فروش انمول عرف پنکی کےخلاف درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا۔ یہ مقدمہ 2024 میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیاگیاتھا۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ملزمہ صابراں بی بی کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس سے 20 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔ ملزمہ کے مطابق اس نے یہ منشیات کراچی کی انمول سے لی تھی۔ واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو اس مقدمہ میں بھی اشتہاری نہیں کیا گیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.