Native World News

کراچی میں مدرسے کا 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی میں مدرسے کا 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

متوفی حمدان نہاکر نکلا اور کمرے کی لائٹ کھولنے کیلیے بٹن دبایا تو چپک گیا، انتظامیہ

شہر قائد کے علاقے بلدیہ مشروف کالونی میں مدرسے کا طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مشرف کالونی میں قائم مدرسے کے اندر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہیڈ محرر تھانہ موچکو خالد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ حمدان ولد شبیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ مدرسے کا طالبعلم تھا۔

ابتدائی طور پر مدرسے کی انتظامیہ اور دیگر بچوں نے بتایا کہ حمدان باتھ روم سے نہا کر نکلا تھا اور اس نے کمرے کی لائٹ کھولنے کے لیے بجلی کا بٹن آن کیا تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا۔

متوفی حمدان ماڑی پور روڈ کا رہائشی اور مذکورہ مدرسے کا طالبعلم تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817664/13-year-old-madrassa-student-dies-of-electrocution-in-karachi-2817664/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.