Native World News

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

سونے کے ساتھ ساتھ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی بھی سستی ہو گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت یکدم 155ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 545 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی  ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 500روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی فی تولہ قیمت 4لاکھ 76ہزار 862روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 13ہزار 289روپے سستا ہوگیا اور نئی  قیمت 4لاکھ 8ہزار 832روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 972 روپے کی کمی سے 8ہزار 232 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 833روپے کی کمی سے 7ہزار 57روپے کی سطح پر آگئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813217/gold-becomes-cheaper-prices-suddenly-drop-in-global-and-local-markets-2813217

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.