Native World News

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستیں مقرر کی گئی ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل کے لیے حتمی مہلت دے رکھی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817961/imran-khan-and-bushra-bibis-contempt-petitions-against-adiala-jail-superintendent-scheduled-for-hearing-2817961/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.