Native World News

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان

بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے آج رات پاکستان سے نکل جائے گا

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور میں آج شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج لاہور کی نسبت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے آج رات پاکستان سے نکل جائے گا جبکہ کل سے دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818709/rain-likely-again-today-in-lahore-and-several-districts-of-punjab-2818709

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.