Native World News

عید کے روز گھریلو تنازع؛ شوہر نے فائرنگ سے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

عید کے روز گھریلو تنازع؛ شوہر نے فائرنگ سے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

عید کے روز گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، اوقعے میں  بھابی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ شوخدڑہ میں عید کے روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق  اور بھابی زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814867/domestic-dispute-on-eid-husband-shoots-wife-to-death-and-commits-suicide-2814867/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.