Native World News

پنجاب؛ دریائے چناب کیلئے فلڈ الرٹ جاری

پنجاب؛ دریائے چناب کیلئے فلڈ الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کوبھاری مشینری، اضافی عملہ تعینات کرنے اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی طرف سے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور محکمہ آب پاشی نے صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اضلاع اور محکموں کو ممکنہ فلڈ بارے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس 21 مئی صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے، دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرالہ بیراج پر اچانک پانی کی آمد کا خطرہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمر جاوید نے بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھنے اور ریسکیو 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری دریائی کناروں سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو بھاری مشینری، اضافی عملہ تعینات کرنے اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ادھر بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں سیلاب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور دریائے چناب کے آس پاس رہنے والے الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813969/punjab-river-chinab-flood-alert-2813969

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.