Native World News

بابراعظم کی ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق عاقب جاوید کا اہم بیان

بابراعظم کی ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق عاقب جاوید کا اہم بیان

نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں، ہمیں ڈر کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا، عاقب جاوید

بابر اعظم کے ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

عاقب جاوید نے بابر اعظم کے مستقبل کے سوال پر کہا کہ آخری ورلڈ کپ میں انھوں نے حصہ لیا تھا، اب شمولیت کا انحصار دستیاب آپشنز پر ہوگا، ہم نے تجربہ کرتے ہوئے ایشین گیمز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی ہے۔

کئی اسٹار کرکٹرز کے کنٹریکٹ ہولڈ پر رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ آپ میں فیصلے کرنے کی ہمت ہونی چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں، ہمیں ڈر کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ یاد رکھا جائے گا کہ ہم نے بہتری لانے کی کوشش کی یا کسی گروپ کا حصہ بن کر مخصوص کھلاڑیوں کو ہی چانس دیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818550/aaqib-javed-issues-important-statement-on-babar-azams-inclusion-in-the-t20-squad-2818550

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.