پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 11 ملکی و غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا
راولپنڈی میں روات پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فحش ویب سائٹس پر آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے ایک مبینہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 11 ملکی و غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں دو غیر ملکی اور دو پاکستانی مرد جبکہ ایک غیر ملکی خاتون سمیت سات خواتین شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، لائیو اسٹریمنگ میں استعمال ہونے والے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار افراد مختلف ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے NCCI سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین اور بچوں کے استحصال یا زیادتی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور قانون شکنی میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.