Native World News

چین کے صوبے زنجیانگ میں5.3 کا زلزلہ ریکارڈ

چین کے صوبے زنجیانگ میں5.3 کا زلزلہ ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے

چین کے صوبے زنجیانگ میں آج 5.3 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زنجیانگ میں آج دوپہر 2 بج کر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت تقریباً 5.3 بتائی جا رہی ہے اور اس کا مرکز ٹوکسن کے قریب تھا۔ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

Source: https://www.express.pk/story/2815045/magnitude-5-earthquake-hits-chinas-xinjiang-2815045

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.