Native World News

کراچی، سرجانی اور شاہ لطیف میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، سرجانی اور شاہ لطیف میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن پولیس کے علاقے لیاری تیسر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17 سی ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814164/karachi-police-encounter-in-surjani-and-shah-latif-two-robbers-arrested-in-injured-condition-2814164

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.