Native World News

کراچی؛ سیکریٹری ہاؤسنگ کا ایف سی ایریا کا دورہ،  مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی؛ سیکریٹری ہاؤسنگ کا ایف سی ایریا کا دورہ،  مسائل کے حل کی یقین دہانی

کالونی کے کمرشل مراکز کو لیز قانونی طریقہ کار کے مطابق دی جائے، حکام کو ہدایات

سیکریٹری ہاؤسنگ نے ایف سی ایریا کا دورہ کیا اور وفاقی ملازمین کی کالونی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈائریکر جنرل ہاؤسنگ اینڈ تعمیرات عبید الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد لاکھو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوہیب اوڑھو کے ہمراہ وفاقی ملازمین کی کالونی ایف سی ایریا کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران حکام نے سیکریٹری ہاؤسنگ کو ملازمین کے رہائشی فلیٹس کی خستہ حالی، سڑکوں کی خراب صورتحال اور کھیل کے میدانوں کی ابتر حالت سے آگاہ کیا۔ حکام نے کالونی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق مسائل بھی ان کے سامنے رکھے۔

اس موقع پر سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ایف سی ایریا سمیت تمام وفاقی کالونیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ رہائشی یونٹس کی مرمت اور بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کالونی کے کمرشل مراکز کو لیز قانونی طریقہ کار کے مطابق دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ وفاقی ملازمین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818221/karachi-secretary-housing-visits-fc-area-assures-resolution-of-issues-2818221

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.