گزشتہ روز تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہیں۔
گزشتہ روز تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں دو روز قبل درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ہے لیکن گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.