نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو دہشت گرد، غیر قانونی اور عوام دشمن قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے دہشت گرد،غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔
افغانستان کے قائم مقام مندوب نےطالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمستردکردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرطالبان رجیم پرتنقید کرتےہوئےقائم مقام افغان مندوب نےکہا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ان حکومتوں کا آئینی وجائزحق ہےجوعوامی امنگوں کی بنیاد پربرسراقتدارآئی ہوں۔
نصیر احمد فائق کے مطابق گزشتہ 5سال میں طالبان رجیم نےنہ افغان عوام کےجائز مطالبات مانےاورنہ ہی عالمی برادری کی پروا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی اورحمایت سے افغانستان اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال مزیدخراب ہو ئی ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کوئی جائزقومی نظام موجود نہیں،کرپشن،بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔ نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم سے سوال کیا کہ وہ کس بنیاد پراقوام متحدہ میں نشست مانگ رہے ہیں؟۔
ماہرین کے مطابق افغان مندوب کا یہ سخت ردعمل طالبان رجیم کےطرزحکمرانی پرعالمی برادری کےمسلسل عدم اعتماداورسنگین تحفظات کی عکاسی کرتاہے۔ طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی نےافغانستان کو عالمی تنہائی،معاشی بحران اورانسانی مسائل کےایک پیچیدہ دوراہےپرلاکھڑاکیاہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.