Native World News

پاکستان میں غربت شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے

پاکستان میں غربت شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے

صوبائی سطح پر غربت کی شرح سب سے زیادہ بلوچستان میں 47 فیصد جبکہ پنجاب میں سب سے کم 23.3 فیصد ریکارڈ کی گئی

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، شہروں کی نسبت دیہاتی علاقوں میں غربت زیادہ بڑھی ہے اس طرح ہر 100 میں سے تقریباً 29 شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 8 ہزار 483 روپے کمانے والا شہری غربت کی لکیر سے اوپر شمار کیا جاتا ہے جو کہ 30.5 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔

علاقائی اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد اور شہری علاقوں میں یہ 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، صوبوں کی سطح پر صورت حال کے مطابق سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبائی سطح پر غربت کی شرح سب سے کم پنجاب میں 23.3 فیصد، سندھ  میں غربت کی شرح 32.6 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 35.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک میں مجموعی غربت کی شرح میں 19-2018 کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جب یہ شرح 21.9 فیصد تھی۔

سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث لاکھوں افراد دوبارہ غربت کی طرف دھکیل دیے گئے ہیں اور عدم مساوات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق غربت کی پیمائش کا معیار کم از کم ضروری اخراجات پورے کرنے کی صلاحیت کو قرار دیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817081/poverty-rate-in-pakistan-increase-to-289-percent-economic-survey-2817081/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.