Native World News

کراچی؛ شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار

کراچی؛ شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار

ملزمان نےابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا، ترجمان پولیس

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز 2 میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والی ملزمہ بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق چند روز قبل گلشن حدید فیز ٹو میں گھر کے اندر انوار خان نامی شخص کا قتل ہوا تھا جس میں اس کی بیوی اور بیٹے کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سخت جدوجہد کے بعد قتل کی واردات میں ملوث مقتول انوار خان کی اہلیہ کبریٰ اور بیٹے صلاح الدین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ مقتول کی ملزمہ بیوی اور بیٹے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814315/karachi-woman-killed-husband-arrested-with-son-2814315

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.