قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے انکشاف پر دیگر اراکین حیران رہ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے لڑکی کا نمبر بھیجا اور ان سے ملنے کو کہا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں اجلاس کے دوران اس وقت ارکان کے چہروں پر حیرت دیکھی گئی جب کوئٹہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایک لڑکی کا نمبر بھیجا۔
عادل خان بازئی نے کہا کہ ڈی سی نے مجھے کہا کہ اس لڑکی سے مل لو جب میں نے ڈی سی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی بڑی فین ہیں، ان سے مل لو۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ایوان میں سوال اٹھایا کہ مجھے بتایا جائے کہ ڈی سی کا کام کب سے لڑکیوں کے نمبرز دینا اور ملاقاتوں کا کہنا ہوگیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.