اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا، مختلف گرانٹس کی منظوری دی گئی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے نادرا منصوبے کیلئے 2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ سمیت وزارت داخلہ کی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نادرا منصوبے کیلئے 2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
ای سی سی نے پاسپورٹ بک لیٹس کی پرنٹنگ اور خدمات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 5 ارب روپے، اسلام آباد ماڈل جیل، نیشنل پولیس ہسپتال اور سکیورٹی ڈیش بورڈ منصوبوں کیلئے 2 ارب 12 کروڑ روپے مختص کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اے این ایف ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 24 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ اور خیبرپختونخوا سروس ڈیلیوری منصوبے کے تسلسل کیلئے نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 5 ارب روپے جاری کرنے اور کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فاطمہ فرٹیلائزر، ایگری ٹیک کو گیس فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی منظوری دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کہا گیا کہ یوریا کی مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے گیس سپلائی 30 جون 2026 تک جاری رہے گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.