Native World News

غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنانے والی فرانچیسکا البانیزے کو عدالت سے بڑا ریلیف

غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنانے والی فرانچیسکا البانیزے کو عدالت سے بڑا ریلیف

البانیزے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی ماہر فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پابندیاں گزشتہ سال جولائی میں اس وقت عائد کی گئی تھیں جب فرانچیسکا البانیزے نے غزہ میں امریکی پالیسیوں اور اسرائیلی کارروائیوں پر سخت تنقید کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ البانیزے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

اطالوی نژاد فرانچیسکا البانیزے 2022 سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو مسلسل ’نسل کشی‘ قرار دیتی رہی ہیں، جس پر اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

BREAKING! US court ha suspended the US sanctions against me!As the judge says: "Protecting the Freedom of speech is always just the public interest".Thanks to my daughter. my husband for stepping up to defend me, and everyone who has helped so far.Together we are One.pic.twitter.com/z6L3tb7Esp

امریکی ڈسٹرکٹ جج رچرڈ لیون نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کا تحفظ ہمیشہ عوامی مفاد میں ہوتا ہے، اسی بنیاد پر عدالت نے پابندیوں کے خلاف عبوری حکمِ امتناع جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد فرانچیسکا البانیزے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے شوہر، بیٹی اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ان کے مشن کو کمزور کرنا تھا، تاہم وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے آزاد ماہرین ہوتے ہیں، جو انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں، تاہم وہ اقوام متحدہ کی باضابطہ نمائندگی نہیں کرتے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ امریکا میں آزادی اظہار، انسانی حقوق اور غزہ جنگ سے متعلق جاری عالمی بحث میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813208/us-court-suspends-sanctions-on-un-palestine-expert-francesca-albanese-2813208

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.