Native World News

جی سیون اجلاس میں ٹرمپ کی مودی سے بے رخی، بھارت میں بھی تنقید، ویڈیوز وائرل

جی سیون اجلاس میں ٹرمپ کی مودی سے بے رخی، بھارت میں بھی تنقید، ویڈیوز وائرل

عالمی رہنماؤں کی گروپ فوٹو میں بھی نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نمایاں فاصلہ دیکھا گیا

فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں موضوعِ بحث بن گئی، جہاں متعدد صارفین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان فاصلے اور نسبتاً سرد رویے کی نشاندہی کی۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 16 ماہ، یعنی 489 دن بعد دونوں رہنما ایک بار پھر آمنے سامنے آئے۔ تاہم اس ملاقات میں وہ گرمجوشی دکھائی نہیں دی جس کا ماضی میں اکثر مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی، لیکن ماضی کے برعکس ایک دوسرے کو گلے لگانے یا غیر معمولی قربت کا اظہار نہیں کیا۔

हँस-हँस के पेट में दर्द हो गया 🤣🤣🤣pic.twitter.com/qq9HrCYx6Q

بھارتی میڈیا نے بھی اس ملاقات کے انداز پر تبصرے کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران میٹنگ ہال میں دونوں رہنماؤں کے درمیان رسمی گفتگو ہوئی، تاہم باڈی لینگویج اور مجموعی ماحول کو دیکھتے ہوئے مبصرین نے اسے نسبتاً سرد ملاقات قرار دیا۔

بعد ازاں جب جی سیون اجلاس میں شریک عالمی رہنما گروپ فوٹو کے لیے ہال سے باہر آئے تو اس موقع پر بھی نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نمایاں فاصلہ دیکھا گیا۔ یہی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا حصہ بنے اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Modi gets snubbed by Trump big timeThis is right before the group pic of the G7 leaders in attendancepic.twitter.com/mPctTw3FxY

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اجلاسوں میں رہنماؤں کی باڈی لینگویج اور باہمی روابط اکثر توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، جبکہ اس بار بھی ٹرمپ اور مودی کی ملاقات سے جڑی ویڈیوز نے خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

Seems like "Modi G" clapped for himself, however no one pays attention.pic.twitter.com/qx9dpcWRru

Source: https://www.express.pk/story/2817934/trump-aloofness-towards-modi-at-g7-summit-criticism-in-india-too-videos-go-viral-2817934

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.