Native World News

امن کبھی اتنا قریب نہ تھا، ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم

امن کبھی اتنا قریب نہ تھا، ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے سے متعلق بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ، عباس عراقچی سمیت دیگر کو ٹیگ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایران امریکا معاہدے پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہش مندوں کی منفی مہم سے آگاہ ہیں، شور کو نظر انداز کرتے ہوئے تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فریقین کے ساتھ قریبی طور پر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے اور سمجھتا ہے کہ امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan. we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise. we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب جینیوا میں منعقد کی جائے گی، پاکستان کی کاوشوں پر اس معاہدے کو اسلام آباد ٹاکس کا نام دیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا اور ایرانی حکام شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی حکام کو بھی بطور معزز مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817264/iran-and-us-have-agreed-on-final-draft-says-pm-2817264/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.