Native World News

ڈھاکا ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے پاکستان کو بڑی سزا سنادی

ڈھاکا ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے پاکستان کو بڑی سزا سنادی

پاکستان ٹیم کو یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے سنائی

پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 میں آٹھ پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

پاکستان ٹیم مقررہ ہدف سے آٹھ اوورز کم رہی، جس کے باعث یہ سزا سنائی گئی۔

Pakistan have been docked vital#WTC27points owing to slow over rate during the first Test against Bangladesh.More details ⬇️https://t.co/wfvzY3zZZw

پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں مزید تنزلی سے صرف چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے سنائی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر کم اوور پر پانچ فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کر لی جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813203/pakistan-docked-wtc-points-for-slow-over-rate-in-mirpur-test-2813203

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.