Native World News

ملیر جیل سے فرار ہونے والا خطرناک قیدی دوبارہ گرفتار

ملیر جیل سے فرار ہونے والا خطرناک قیدی دوبارہ گرفتار

تاجر کے اغوا اور قتل کیس میں قید ملزم چند روز قبل تقریب کے دوران جیل سے فرار ہوا تھا

کراچی پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں 27 اپریل کو تقریب کے دوران ملزم طاہر نوید عرف پولکا فرار ہوگیا تھا۔

تاجر کے اغوا اور قتل میں قید کاٹنے والا ملزم فرار ہونے کے بعد روپوش تھا تاہم پولیس کچھ دیر قبل ملزم کو تلاش کر کے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اُدھر وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری جیل نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار انتہائی اہم ملزم سید طاہر نوید عرف پولکا کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قانون سے فرار ممکن نہیں، جرائم پیشہ عناصر کو انجام تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے مکمل متحرک ہیں اور مشترکہ کارروائیوں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا بھی تنگ کیا جا رہا ہے ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ملزم کی گرفتاری وفاقی حساس ادارے اور جیل پولیس کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں لائی گئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812926/dangerous-prisoner-who-escaped-from-malir-jail-arrested-again-2812926

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.