Native World News

کیلے جیسی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل

کیلے جیسی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل

یہ واقعہ بِلنگز نامی شہر کے قریب پیش آیا

امریکی ریاست مونٹانا کی ہائی وے پٹرول نے انٹر اسٹیٹ 90 پر ایک غیر معمولی ٹریفک اسٹاپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں ایک گاڑی کو روکا گیا جو مکمل طور پر کیلےکی شکل میں تیار کی گئی تھی۔

یہ واقعہ بِلنگز نامی شہر کے قریب پیش آیا، جہاں ’بِگ بنانا کار‘ نامی اس منفرد گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا گیا۔

پولیس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے تیز رفتار ڈرائیونگ، غیر توجہ سے گاڑی چلانے اور دیگر عجیب گاڑیاں بھی روکی ہیں، لیکن یہ گاڑی واقعی سب سے مختلف تھی۔

محکمے کے مطابق اگرچہ یہ گاڑی ’دلکش‘ ضرور ہے۔ تاہم، ٹریفک قوانین ہر صورت لاگو ہوتے ہیں چاہے گاڑی پھل ہی کیوں نہ ہو۔

اس گاڑی کو بنانے والے اور ڈرائیور اسٹیو بریتھ ویٹ نے بتایا کہ وہ ٹریفک اسٹاپس کے عادی ہیں۔

ان کے مطابق ابتدائی آٹھ سے نو سالوں میں وہ امریکا میں شاید سب سے زیادہ روکے جانے والے ڈرائیور تھے۔

انہوں نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ان کی یہ تخلیقی گاڑی اکثر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے اور اسی وجہ سے انہیں بار بار پولیس چیکنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819136/iconic-big-banana-car-pulled-over-by-montana-highway-patrol-2819136

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.