Native World News

بجٹ مایوس کن ہوگا، فوٹوسیشن کیلیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے، چیئرمین پی ٹی آئی

بجٹ مایوس کن ہوگا، فوٹوسیشن کیلیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے، چیئرمین پی ٹی آئی

حکومت سے کوئی توقع نہیں، بجٹ میں عوام کے لیے کسی قسم کا ریلیف نظر نہیں آ رہا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ مایوس کن ہوگا۔ صرف فوٹو سیشن کے لیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے۔

بیرسٹر گوہر نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ مایوس کن ہوگا ، حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے۔ بجٹ میں عوام کے لیے کسی قسم کا ریلیف نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے حکومت کی کوئی کارکردگی سامنے نہیں آئی۔ حکمرانوں نے اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے مسلسل قرضوں پر انحصار کیا اور قرضے پر قرضے لیتے رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں اور مس مینجمنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ بجٹ ایسا ہونا چاہیے جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائے اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی کا باعث بنے۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جہاں سے بھی کسی ریلیف کی امید ہوتی ہے وہاں رابطہ کیا جاتا ہے، تاہم اس سلسلے میں اب تک کوئی مثبت ردعمل موصول نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام معاشی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ حکومت اپوزیشن کو گپ شپ کی دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف فوٹو سیشن کے لیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے بلکہ سنجیدہ سیاسی امور پر پیش رفت کے خواہاں ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817225/budget-will-be-disappointing-dont-want-to-go-to-the-prime-minister-for-a-photo-session-says-pti-chairman-2817225

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.