Native World News

کراچی سے ایک اور شاطر آن لائن منشیات فروش گرفتار

کراچی سے ایک اور شاطر آن لائن منشیات فروش گرفتار

گرفتار ملزم منشیات کی ڈیلیوری اے ٹی ایمز اور ڈسٹ بنز میں رکھ کر کرتا تھا

سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 چھاپہ مار کارروائیوں میں آن لائن منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارمان ولد نواب خان کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم بدنام زمانہ آن لائن ڈرگ ڈیلرز و سپلائرز شاہ خان اور محمود خان سے کوکین حاصل کر کے فروخت کرتا تھا جبکہ گرفتار ملزم منشیات کی ڈیلیوری اے ٹی ایمز اور ڈسٹ بنز میں رکھ کر کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاتی طور پر بھی براہ راست منیشات ڈلیور کرتا تھا۔ ایس آئی یو پولیس نے ملزم کے قبضے سے 40 گرام کوکین برآمد کی ہے جبکہ پولیس گرفتار منشیات فروش کے نیٹ ورک سے جوڑے دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ایس آئی یو پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عزیز عالم کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے گرفتار اسٹریٹ کرمنل کے قبضے سے 30 بور پستول اور چھینے و چوری کیے گئے 9 موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔ ایس آئی یو پولیس نے گرفتار آن لائن منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنل کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818964/siu-arrest-drug-dealer-in-karachi-2818964

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.