فائر بریگیڈ نے بڑی کوششوں کے بعد گراؤنڈ پلس تھری عمارت میں آگ پر قابو پالیا
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈا فیکٹری میں لگیآگ پر قابو پالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اورفیکٹری سے اٹھنے والا سیاہ دھواں کئی کلو میٹر دورسے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹری میں آگ بھڑکتے ہی فیکٹروں کو خالی کروالیا گیا جبکہ فیکٹری کی نچلی منزلوں پر موجود سامان کو بھی فوری فیکٹری سے نکال کرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابوپانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈرز اوراسنارکل کو طلب کرلیا۔
مزید فائر ٹینڈز، باؤزر اور 2 اسنارکل موقع پرپہنچ گئیں اورفائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع سوا دو بجے کے قریب موصول ہوئی جس پر بروقت عملہ روانہ کردیا گیا، جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت گرمی میں آگ کو بڑھنے سے روکتے ہوئے فیکٹری میں دوسری منزل پر لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ ابتدا میں فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وہاں تک پہنچنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔
بعدازاں اسنارکل کی مدد سے فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی آگ پر بھی قابو پالیا گای، آگ لنڈا کی گھانٹوں میں لگی تھی۔
ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں نجی کمپنی کی گراؤنڈ پلس تھری کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.