Native World News

روس نوجوان لڑکیوں کے ذریعے یوکرینی فوجیوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا رہا ہے؛ رپورٹ

روس نوجوان لڑکیوں کے ذریعے یوکرینی فوجیوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا رہا ہے؛ رپورٹ

روس حکام یوکرینی لڑکیوں کو لالچ دیکر کر فوجی اہلکاروں سے پینگیں بڑھانے کو کہتے اور وہ ان سے معلومات حاصل کرتیں

یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس ٹیلیگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوان یوکرینی لڑکیوں کو بھرتی کر رہے ہیں تاکہ وہ یوکرینی فوجیوں سے تعلقات قائم کر کے انہیں منشیات یا زہریلے مادوں کا عادی بنائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی پولیس نے بتایا کہ کم از کم 6 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں فوجی اہلکاروں کو سوشل میڈیا یا ڈیٹنگ پروفائلز کے ذریعے ملاقات کے لیے بلایا گیا۔

پولیس چیف ایوان ویہیوسکی نے کہا کہ نوجوان لوگ روسی بھرتی کاروں کا بڑا ہدف ہیں۔ لڑکیوں کو مالی فائدے، کرایہ، الکحل یا دیگر اخراجات کے وعدوں پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون میں 17 سالہ لڑکی کو ایک یوکرینی فوجی کو زہریلا مشروب پلانے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یوکرینی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کو ابتدا میں جلدی پیسہ کمانے کی پیشکشوں کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح ایک 26 سالہ خاتون پر بھی ایک فوجی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی مقصد فوجی کے فون تک رسائی حاصل کرنا تھا تاہم وہ مبینہ طور پر زہر دینے کے چند گھنٹوں بعد ہلاک ہو گیا۔

یوکرین کے پولیس چیف ویہیوسکی نے کہا کہ یہ منصوبہ بند قتل ہیں جنھیں حملہ آور ریاست کی خفیہ سروسز یوکرینی شہریوں کے ذریعے انجام دلوانا چاہتی ہیں۔

یہ تمام الزامات یوکرینی حکام اور مقامی میڈیا کی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ روسی حکومت کی جانب سے اس مخصوص دعوے کی آزادانہ تصدیق یا باضابطہ تردید اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816903/russia-honey-trip-ukraine-soldiers-2816903

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.