اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانوی نائب وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے امن کے قیام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، جبکہ اس مفاہمت نے پاکستان کو عالمی امن کے علمبردار کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن، ادارہ جاتی تعاون، پولیس ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں کے مسئلے کے حل کے لیے بھی مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور اپ اسکیل پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان سے کئی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور افغان حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور جین میریٹ سمیت دونوں ممالک کے نمائندے شریک تھے۔
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کی ملاقاتملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیالہمیش فالکنر نے امریکہ ایران مفاہمت پر پاکستان کے مثبت اور بھر پور کردار کو سراہاوزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر…pic.twitter.com/4ie4otnAUD
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.