Native World News

شادی بیاہ میں فائرنگ کیلیے کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

شادی بیاہ میں فائرنگ کیلیے کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا

شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ کیلیے کرائے پر اسلحہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ کے لیے کرایہ پر پستول فراہم کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پولیس نےملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر شیرشاہ کے علاقے سے گرفتار کیا۔

گرفتارملزم سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا جبکہ ملزم نے دوران تفتیش شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوئی فائرنگ کے لیے پستول کرایہ پر مختلف لوگوں کو فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ 82/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2815282/suspect-arrested-for-renting-weapons-for-shooting-at-wedding-2815282/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.