Native World News

پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی

پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی

نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 2 افراد جان سے گئے

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، گوجرانوالہ نندی پورسیالکوٹ روڈ پر درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کوٹ خواجہ سعید میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ہربنس پورہ کینال روڈ پر درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔

گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک شخص جبکہ شادیوال چوک میں 11 کے وی  بجلی کی لائن گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، لاہور عابد مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نارووال میں دیوار اور سولر پینل گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، کامونکی میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817175/five-people-killed-in-punjab-in-rain-related-incidents-2817175/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.