Native World News

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں جس پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھائی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مداحوں سمیت عوام سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

اپنے جذباتی پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔

pic.twitter.com/rLpWZcIO7t

میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا کریں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بدھ 24 جون 2026 کو نمازِ عصر کے بعد اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818983/former-fast-bowler-shoaib-akhtars-elder-brother-shahid-akhtar-passes-away-2818983

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.