Native World News

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی، دوسرا میچ 17 جولائی، تیسرا میچ 19 جولائی، چوتھا میچ 22 جولائی اور پانچواں میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

سیریز اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔

پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818207/south-africa-womens-u-19-team-to-tour-pakistan-for-first-time-in-july-2818207/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.