Native World News

وزیراعظم کی ڈائمنڈ جوبلی ٹورنامنٹ میں تاریخی فتح پر قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم کی ڈائمنڈ جوبلی ٹورنامنٹ میں تاریخی فتح پر قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد

افغانستان کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی اور فخر کا احساس دلایا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ میں منعقدہ 2026 ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی اور فخر کا احساس دلایا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی بھی دعا کی۔

Heartiest congratulations to Pakistan’s 🇵🇰 football team on winning the 2026 Diamond Jubilee International Football Tournament in the Maldives. Their impressive victory over Afghanistan in the final has brought pride and joy to the entire nation.Wishing our talented players…

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فٹبالرز نے میدان میں شاندار کھیل اور غیر معمولی جذبے کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی۔ ​​طویل عرصے بعد پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹائٹل جیتنا پاکستان فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ​فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح ہر سپورٹس مین کے لیے باعثِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت کی تعریف اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر 74 سال بعد فٹبال کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

اضح رہے کہ پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی 4 ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم نے پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی کو پاکستانی فٹبال کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک میں فٹبال کے فروغ اور بحالی کی کوششوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816963/prime-minister-congratulates-national-football-team-on-historic-victory-in-diamond-jubilee-tournament-2816963/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.