اسی واقعے میں خاتون کے شوہر بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے
شہر قائد کے علاقے سرسید میں مکان میں لگنے والی آگ کے افسوسناک واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے جو آتشزدگی کے واقعے میں شدید جھلس گئی تھیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسی واقعے میں خاتون کے شوہر بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.