Native World News

مصر کا یورپ سے پناہ گزینوں کے اخراجات بڑھانے کا مطالبہ

مصر کا یورپ سے پناہ گزینوں کے اخراجات بڑھانے کا مطالبہ

یورپ کو غیر قانونی نقل مکانی پر قابو پانے کے لیے مصر کی ضرورت ہے

جنگوں سے تحفظ کی تلاش میں مصر میں بڑھتی ہوئی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی آبادی امدادی ایجنسیوں اور عوامی خدمات پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں جبکہ قاہرہ نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی سہولت کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ امدادی اشتراک کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر یورپ سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے اخراجات میں زیادہ حصہ ڈالے کیونکہ لاکھوں پناہ گزین اور تارکین وطن میں اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کو غیر قانونی نقل مکانی پر قابو پانے کے لیے مصر کی ضرورت ہے جب کہ مصر کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی رقم کی ضرورت ہے، پناہ گزینوں پر سالانہ 8.5 ارب یورو سے زیادہ لاگت آتی ہے۔

پروفیسر آف مائیگریشن اسٹڈیز اور رابرٹ شومن سینٹر میں مائیگریشن پالیسی سینٹر کے ڈائریکٹر اینڈریو گیڈس نے یورونیوز کو بتایا کہ مصر کا مفاد یورپی یونین کے ساتھ واضح طور پر بڑھ گیا ہے کیونکہ یورپی یونین کی حکومتیں غیر قانونی نقل مکانی کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ مسئلہ مزید اس لیے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں نے مصر میں فنڈنگ ​​کے خلا کے وسیع ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے اس بات کے پیش نظر کہ سوڈان میں جنگ نے طول پکڑ لیا ہے جبکہ پناہ گزینوں میں شامی، فلسطینی، جنوبی سوڈانی، اریٹیرین، ایتھوپیائی، یمنی، صومالی اور عراقی بھی شامل ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814049/eu-pays-egypt-billions-to-manage-migration-cairo-says-it-is-not-enough-2814049

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.