Native World News

امیشا پٹیل کا پاکستان میں مداحوں سے متعلق بے بنیاد دعویٰ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

امیشا پٹیل کا پاکستان میں مداحوں سے متعلق بے بنیاد دعویٰ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کئی پاکستانی خاندانوں نے اپنی بیٹیوں کا نام ان کے فلم میں کردار کے نام پر رکھ دیا

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر اپنے متنازع اور بے بنیاد بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کی ریلیز کے بعد انہیں پاکستان سے غیرمعمولی محبت اور پذیرائی ملی تھی۔

امیشا پٹیل کے مطابق پاکستانی خواتین ان کا فون نمبر تلاش کرکے ان سے رابطہ کرتی تھیں اور بعض اوقات جذباتی انداز میں گفتگو بھی کرتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم میں ان کے کردار ’سکینہ‘ کی مقبولیت اس قدر تھی کہ کئی پاکستانی خاندانوں نے اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھ دیا۔

امیشا پٹیل کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مختلف اوقات میں پابندیاں رہی ہیں اس لیے ایسے دعوے بے بنیاد ہیں۔

ایک صارف نے طنز کیا کہ ’یہ شکل دیکھ کر ہی رونا رہ گیا تھا‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے اور کسی کے پاس فالتو وقت بھی نہیں انہیں دیکھنے کا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817888/ameesha-patels-baseless-claim-about-fans-in-pakistan-sparks-outrage-2817888

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.