Native World News

شیرافضل کی وزیراعلیٰ کے پی کو ہٹانے کی آئینی درخواست ایک سازش ہے، بیرسٹر گوہر

شیرافضل کی وزیراعلیٰ کے پی کو ہٹانے کی آئینی درخواست ایک سازش ہے، بیرسٹر گوہر

مائنس عمران خان کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی، کل ہمارا احتجاج ہو گا جس میں عوام بھرپور شرکت کرے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کی درخواست کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی بنانے کی اجازت صرف بانی چئیرمین عمران خان دیتے ہیں اور سہیل آفریدی  ان کی مرضی سے بنے ہیں، یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 گھنٹے جاری رہا، سب نے ملک کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، سب سے اہم بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے ان کو سہولیات میسر نہیں ہیں، اس پر جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی چئیرمین کے ساتھ جو رویہ برقرار رکھا گیا ہے وہ غیر آئینی بھی ہے اور غیر انسانی بھی، ان کو کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، بانی چئیرمین اور پاکستان کے عوام ایک جان ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے اور ان کے  مقدمات فی الفور لگائے جائیں اور اس پر فیصلہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جو فیصلے کیے جائیں ہمیں منظور ہے، پارلیمانی پارٹی نے مشترکہ کہا ہے کہ ہمیں مائنس بانی منظور نہیں، کسی ایسی کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی جس میں مائنس عمران ہو گا۔

شیر افضل نے گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ کل ہمارا احتجاج ہو گا اور اس میں پاکستان کے عوام بھرپور شرکت کرے۔

چییئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے نوٹس میں لایا گیا کہ شیر افضل مروت نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہ سازش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی کون ہوگا ہے اس کی اجازت صرف بانی چئیرمین دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی کی مرضی سے بنے ہیں اور یہ فیصلہ ریورس نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بھی وضاحت دے دی ہے، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814129/shair-afzal-attempt-chief-minister-remove-constitutional-application-a-conspiracy-barrister-gohar-2814129

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.