Native World News

صدر پاکستان نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل بل 2026 کی منظوری دے دی

صدر پاکستان نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل بل 2026 کی منظوری دے دی

دستاویزات کے مطابق بل کی منظوری کی تاریخ 4 جون 2026 درج کی گئی ہے

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

اس بل کی منظوری کے بعد ملک میں نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبوں کی نگرانی اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے قانونی فریم ورک کا نفاذ ممکن ہو سکے گا۔

حکام کے مطابق آئینی تقاضے مکمل ہونے کے بعد بل کی سمری منظوری کے لیے ایوانِ صدر بھجوائی گئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق بل کی منظوری کی تاریخ 4 جون 2026 درج کی گئی ہے۔

پاکستان نرسنگ کونسل سے ایچ ای سی نمائندگی ختم، کمیشن نے سینیٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

نئے قانون کے تحت نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبوں کی ریگولیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا جبکہ پیشہ ور افراد کی رجسٹریشن، تربیتی نظام، تعلیمی معیار اور پیشہ ورانہ نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون سے نرسنگ کے شعبے میں معیار، شفافیت اور احتساب کو فروغ ملے گا جس کے نتیجے میں صحت کے نظام میں خدمات کی بہتری اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816614/the-president-of-pakistan-has-approved-the-pakistan-nursing-and-midwifery-council-bill-2026-2816614

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.