Native World News

مکہ جانیوالے راستے میں دفن ہزار برس قدیم خزانہ دریافت

مکہ جانیوالے راستے میں دفن ہزار برس قدیم خزانہ دریافت

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ برتن مکہ جانے والے کسی حاجی یا مسافر نے دفن کیا تھا

سعودی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک قدیم مٹی کا برتن دریافت کیا ہے جس میں سونا، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین زیورات پائے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ خزانہ غالباً ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل کسی حاجی نے مکہ مکرمہ کے سفر کے دوران دفن کیا تھا۔

یہ نادر خزانہ ریاض کے تاریخی علاقے درعیہ کے ایک آثارِ قدیمہ کے مقام کے قریب دریافت ہوا، جس کے بعد ماہرین نے اسے دریہ خزانہ کا نام دیا ہے۔

A glimpse from the 6th archaeological excavation season at the Diriyyah site in Al-Qassim an enduring testament to one of the most famous ancient reserves in the Arabian Peninsula.#SaudiHeritageCommissionpic.twitter.com/oRQuAcwxcA

یہ مقام ماضی میں عراق کے شہر بصرا سے مکہ جانے والے حجاج کے لیے ایک اہم پڑاؤ تھا۔ اس علاقے کی بڑی آبادیاں تقریباً 743 عیسوی سے 753 عیسوی کے درمیان قائم تھیں۔

سعودی ہیریٹج کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ درعیہ کے مقام پر آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے چھٹے مرحلے کے دوران عباسی دور کے 100 سونے کے سکے، متعدد چاندی کی اشیاء اور قیمتی جواہرات دریافت ہوئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق اس مقام کی تاریخی اہمیت اس وجہ سے بھی غیرمعمولی ہے کہ یہ بصرہ سے مکہ جانے والے تاریخی حج راستے پر ایک مرکزی پڑاؤ تھا، جبکہ یہاں انسانی آبادی کا سلسلہ خلفائے راشدین کے دور سے لے کر ابتدائی عباسی عہد تک پھیلا ہوا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ خزانہ کسی مسافر یا حاجی نے حفاظت کی خاطر زمین میں دفن کیا ہوگا، مگر کسی وجہ سے وہ اسے دوبارہ حاصل نہ کر سکا۔ ایک ہزار برس بعد یہ قیمتی ذخیرہ دوبارہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے، جو اس دور کے سفر، تجارت اور طرزِ زندگی پر نئی روشنی ڈال سکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2815371/clay-pot-buried-by-mecca-pilgrim-2815371/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.