Native World News

آزاد کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی کی ڈوریں سرحد پار سے ہلائی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر قانون

آزاد کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی کی ڈوریں سرحد پار سے ہلائی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر قانون

ایکشن کمیٹی کے 38میں سے 35مطالبات تسلیم کرلیےگئے، آزاد کشمیرمیں بجلی 3روپے فی یونٹ فراہم کی جا رہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر بات کرنی چاہیے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ڈوریں سرحد پار سے ہلائی جا رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوامی مطالبات کے حل کے لیے وزیراعظم کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سامنے 38 مطالبات پیش کیے گئے، جن میں سے 35 کو تسلیم کر لیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم کرلیے گئے تھے اور آزاد کشمیر میں عوام کو 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھی منعقد کی گئی، بہتر ہوتا اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت ایوان میں تقاریر کرنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرتی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا  کہ کشمیر پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اتفاق رائے اور سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا الیکشن پر اعتراض بلاجواز ہے، سوشل میڈیا کے دور میں الیکشن دھاندلی ممکن نہیں ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816907/azad-kashmir-awami-action-committee-influenced-from-across-the-country-federal-law-minister-2816907

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.