Native World News

کراچی: گھگھر پھاٹک سالار گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی: گھگھر پھاٹک سالار گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ افسر علی اور زخمی کی 16 سالہ سمر کے نام سے کی گئی

گھگھر پھاٹک سالار گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک اچار سالار گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ افسر علی اور زخمی کی 16 سالہ سمر کے نام سے کی گئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813697/one-person-died-and-another-was-injured-after-being-hit-by-an-unknown-vehicle-in-ghaghar-phatak-salar-goth-2813697/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.